13 مئی، 2020، 1:11 PM

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہزار 425 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 636 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہزار 425 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 636 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 28 ہزار 465 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 746 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔

News ID 1900134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha